سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو آخری وارننگ

 



اسلام آباد (این این آئی )سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو آخری وارننگ،اساتذہ کو ایک ہفتہ میں محکمہ ہا ئرایجوکیشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں میں تعینات 900 سے زائد کالج کیڈر اساتذہ کو ایک ہفتہ تک ممحکمہ ہا ئرایجوکیشن رپورٹ کرنے کے احکامات کیے گئے ہیں،محکمہ کی جانب سے اساتذہ کے نام جاری کئیگئے احکامات کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو نئی تقرری کے لئے تین کالجوں کی آپشن دینا ہوگی۔کالج کا آپشن نہ دینے والے اساتذہ کا من پسند تقرری کا استحقاق ختم ہو جائے گا، محکمہ ہائیر ایجوکیشن یکم جولائی سے یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کی تنخواہیں بند کر دے گا، یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو واپس محکمہ ہائیر ایجوکیشن رپورٹ کرنا ہوگا، جی سی یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ایجوکیشن یونیورسٹی سے کالج اساتذہ کو واپس بلایا گیا ہے۔



Ref

اشتہار

اشتہار