سپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کا نوٹس ردی کی ٹوکری میں چلا گیا شاہد خاقان نے جواب دیا نہ ہی معافی مانگی ،اسد قیصر کی بھی پراسرار خاموشی

 



اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انہیں جوتا مارنے کی دھمکی کے بعد جاری کئے جانیوالا شوکاز نوٹس خاموشی سے دبا دیا ،شاہد خاقان عباسی نے معافی مانگی نہ ہی شوکاز نوٹس کا جواب دینا گوارا کیا بلکہ سپیکر نے ایوان کو شاہد خاقان عباسی کے جواب نہ دینے کے حوالے سے آگاہ بھی نہ کیا ۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے سپیکر کا نوٹس ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے  باوجود شوکاز نوٹس کا جواب تک نہ دیا۔ قومی اسمبلی سکرٹریٹ نے بھی کارروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔ جواب نہ دینے پر شاہد خاقان عباسی کو معطل کیا گیا نہ ہی ایوان کو آگاہ کیا گیا۔ سپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی پر 21 اپریل کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے 7 دن میں جواب دینا تھا جو ابھی تک نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپیکر اسد قیصر نے بھی جواب نہ دینے پر بھی سیکرٹریٹ کو کارروائی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی بلکہ معاملے پر خاموش اختیار کرلی۔




Ref

اشتہار

اشتہار