وزیر اعظم کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہ ہوا،صوابدیدی فنڈ بھی نہیں رکھا، وزیر اعظم آفس ، ہائوس کے بجٹ میں بڑااضافہ

 



اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے ذاتی اخراجات کو منجمد رکھے ہیں تاہم وزیر اعظم آفس اور ہائوس کے بجٹ میں 18 کروڑ40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے ،بجٹ دستاویزات 2021-22 کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ مالی سال میں بھی اپنی تنخواہ اور الائونسز کی مد میں مجموعی طور پر 24 لاکھ41 ہزار روپے وصول کریں گے جبکہ رواں مالی سال میں بھی ان کی تنخواہ اور الائونسز کیلئے اتنی ہی رقم رکھی گئی تھی ۔وزیر اعظم کی ماہانہ تنخواہ تقریباً2 لاکھ روپے ہے ،انہوں نے اپنے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن وزیر اعظم آفس پبلک اور وزیر اعظم آفس انٹرنل کا مجموعی بجٹ 73 کروڑ 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 92 کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ،بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال2021.22 میں وزیراعظم نے اپنے اخراجات منجمد کر لیے ہیں،وزیراعظم آفس اور ہائوس کے اخراجات کے بجٹ میں 18 کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم آئندہ مالی سال میں بھی تنخواہ کی مد میں 24 لاکھ 41 ہزار سالانہ وصول کریں گے۔ دستاویز کے مطابق رواں سال بھی وزیراعظم نے اتنی ہی تنخواہ وصول کی۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم افس انٹرنل کا بجٹ 38 کروڑ 90 لاکھ سے بڑھا کر 40 کروڑ 10 لاکھ کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم آفس پبلک کا بجٹ 34 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھا کر 52 کروڑ کر دیا گیا۔ رواں سال وزیراعظم آفس پبلک کا اصل بجٹ 47 کروڑ40 لاکھ تھا۔نظر ثانی کر کے بجٹ میں 13 کروڑ کی کمی کی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے مختلف شخصیات کو تحائف کی مد میں دینے کے لیے صرف 5 لاکھ مختص کئے ہیں ۔ وزیراعظم نے اپنا کوئی صوابدیدی فنڈ نہیں رکھا۔




Ref

اشتہار

اشتہار