کراچی میں شرمیلا فاروقی کی زمینوں پر بھی قبضہ مافیا سے زمینیں چھڑانا میرے بس سے باہر ہے رہنما پیپلز پارٹی نے ہاتھ کھڑے کردئیے

 


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ان کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے اور قابضین سے زمینیں چھڑانا ان کے لئے ممکن نہیں۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں طویل عرصے تک ایم کیو ایم کا راج رہا ہے اور اسی دوران شہر میں شادی ہالز اور پارکوں پر قبضہ کیا گیا تھا۔ جب انتظامیہ کی جانب سے کوئی جگہ خالی کرانے جاتا تو بچے اور خواتین سڑکوں پر آجاتے ہیں کہ ہمیں بے گھر کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے دس دفعہ سوچتے ہیں کیونکہ لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کرنا آسان کام نہیں اور اس قسم کے مسائل ہر بڑے شہر میں پیش آتے ہیں۔شرمیلا فارقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاق اور سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھتے تھے مگر ہم نے اس وقت بھی بہت ساری زمینیں قبضہ مافیا سے بازیاب کرالی تھیں۔شرمیلا فارقی نے وفاق سے گرین لائن اور کے فور منصوبے کو مکمل کرے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے سابقہ دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے اور انہیں مکمل کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے وفاقی بجٹ سے متعلق غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کے لیے صرف 2 منصوبے رکھے گئے ہیں مگر پنجاب کے لیے 22، خیبرپختونخوا کے لیے 21 اور بلوچستان کے لیے 15 منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔




Ref

اشتہار

اشتہار