شعبہ علومِ اسلامیہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ریسرچ ورکشاپ

 

شعبہ علومِ اسلامیہ  گورنمنٹ کالج  ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ریسرچ ورکشاپ

شعبہ علومِ اسلامیہ  گورنمنٹ کالج  ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ریسرچ ورکشاپ بعنوان  INTEGRATION OF MODERN TECHNOLOGIES AND TOOLS INTO RESEARCH STRATEGIES AND ITS APPLICATIONS  کا انعقاد کیا گیا گیاجس کی صدارت  پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی  فیصل آباد نے کی۔اس ورکشاپ کے پہلے روز(13-07-2021) پہلے سیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ ویلکم ایڈریس ڈاکٹر عمرانہ  شہزادی صاحبہ، کوآرڈینیٹر  فیکلٹی آف ہیو مینیٹیز اینڈ لینگویجز ،اورمس اسماء عزیز صاحبہ  اسسٹنٹ پروفیسر اسلامک سٹڈیز  نے مہمان ِگرامی محترم ڈاکٹر بشیر احمد درس  صاحب ،فیکلٹی ممبر مہران یونیورسٹی  جامشورو سندھ  کا والہانہ استقبال  کیا ۔



ورکشاپ کے پہلے سیشن میں ریسرچ انجن مکتبہ شاملہ کے ذریعہ سے کتب کی ریسرچ اور مستند اسلامی مواد کی تحقیق اور حوالہ جات کے طریقہ کار کو زیر بحث لایا گیا۔اس کے علاوہ تحقیق کے جدید ذرائع متعارف کروائے گئے جن میں درج ذیل ریسرچ انجن اور الیکٹرانکس لائبریریز شامل ہیں:
1۔      سلطان ڈاٹ او آر جی
2۔      Archive
3۔      مکتبہ الوقفیہ 
4۔      مکتبہ شاملہ
5۔      محدث لائبریری
جب کہ دوسرے سیشن میں علوم اسلامیہ کے مشہور و معروف ریسرچ انجن مکتبہ شاملہ کے استعمال کا طریقہ کار زیربحث لایا گیا   جو کہ آفیشلی دس ہزار (10,000)جبکہ اَن آفیشلی چھبیس ہزار(26000)  کتبِ اسلامیہ پر مشتمل ہے۔ 
ورکشاپ  کے دوسرے روز (14-07-2021) پہلے سیشن میں ڈاکٹر بشیر احمد درس نے مشہور سافٹ ویئر Zotero کی انسٹالیشن اور استعمال کے بارے میں نہ صرف مکمل ہدایات دیں بلکہ خود اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو ان کی نشستوں پر جا کر  انسٹال کرنا بھی سکھایا۔اس سافٹ ویئر کا مقصد ریسرچ جرنلز اور آرٹیکلز کی سائٹیشن کو محفوظ کرنا ہے نیز کتابی حوالہ جات بنانے کے لئے یہ اوپن سورس ہے۔ ورکشاپ کے آخری سیشن میں سوفٹ وئیر Turnitin کا تعارف کروایا گیا ۔ یہ سافٹ ویئر بھی تحقیق کا بہترین اور جدید ذریعہ ہے ۔
ورکشاپ کے اختتام پر میڈم شازیہ عدنان انچارج شعبہ علوم اسلامیہ نے مہمان ِگرامی ڈاکٹر بشیر احمد درس  کا شکر یہ ادا کیا اور ورکشاپ کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔آخر میں تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے  گئے ۔ ورکشاپ  کے انعقاد کا مقصد اس بات کا بعین ثبوت  ہے کہ اسلامی مواد پر تحقیق نے بھی وقت کی رفتار کے ساتھ  ساتھ ترقی کی ہے۔ کوئی بھی اسلامی مواد ایسا نہیں جو جدید تحقیقی ذرائع ابلاغ میں نہ پایا گیا ہو۔ اس ورکشاپ کے انعقاد سے فیکلٹی  ممبران اور طالبات کے لئے  مستند تحقیقی مواد کی فراہمی  کے لیے راہ ہموار ہو گی۔

اشتہار

اشتہار