روزانہ انڈہ کھانا ’دل‘ کے لیے مفید ہے یا مضر؟



روزانہ ایک انڈہ کھانا دل کے لیے مفید ہے یا مضر اس سے متعلق طویل بحث ہوچکی ہے لیکن اب بعض شواہد ملے ہیں کہ روزانہ ایک انڈہ کھانا دل کے لیے بہتر ہوتا ہے اور امراض قلب کو دور کرسکتا ہے۔


ای لائف نامی تحقیقی جرنل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانا دل کے لیے مفید ہوسکتا ہے اس ضمن میں 2018 میں چین میں پانچ لاکھ لوگوں پر تحقیق کی گئی تھی جس سے معلوم ہوا کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے سے جسم میں امراضِ قلب کی وجہ بننے والے بایومارکرز میں کمی ہوتی ہے تاہم ماہرین نے اس پر مزید تحقیق کا کہا تھا۔


اب پیکنگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں ایک نئی تحقیق کی ہے جسے سروے کہا جاسکتا ہے۔


انہوں نے چین کے بایو بینک میں موجود 4778 افراد کا ڈیٹا دیکھا جن میں 3401 افراد کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور باقی 1377 تندرست تھے۔


سائنسدانوں نے ’ٹارگٹڈ نیوکلیئر میگنیٹک ریزونینس‘ نامی قدرے نئی ٹیکنالوجی سے ان کے خون میں ایک دو نہیں بلکہ 225 میٹابولائز (جسمانی استحالے کے کیمیکل) اور پلازمہ لیا۔ یہ سب اشیا خون سے کشید کی گئی تھیں معلوم ہوا کہ 24 شناخت شدہ میٹابولائٹس کا تعلق انڈے کھانے سے جڑا تھا اور شرکا نے انڈے کھانے کاعتراف بھی کیا۔


انڈے کھانے والے افراد کے جسم میں ایک پروٹین زیادہ تھا جو ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کا بنیادی جزو ہے اور اسے ’اچھا‘ کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔


پھر جن افراد نے انڈے نہیں کھائے یا کم کھائے تھے تو ان میں بھی ان کے جسم میں مفید میٹابولائٹس کی تعداد کم تھی اور انڈے کھانے والے افراد میں ان کی کافی مقدار دیکھی گئی تھی۔








Ref

اشتہار

اشتہار