شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

 

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی احکامات پر کاغذات جمع کرائے ہیں ۔


ہمارے معاشرے کی تبدیلی میں سب سے بڑا کردار پڑھی لکھی خاتون کا ہوتا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں، تحریک پاکستان بھی خواتین کے کردار کے بغیر نامکمل تھی،  1965 ءکی جنگ اور 2005 ءکے زلزلے کے بعد فلاحی سرگرمیوں میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔   شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی این اے 157 ملتان سے 11 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلیے میدان میں اتری ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کے لیے نام مانگے ہیں اور اس نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی یہ مخصوص نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفیٰ منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔











حوالہ

اشتہار

اشتہار