سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)امریکی کرنسی کی مسلسل کمی کے بعد مثبت اثرات نظر آرہے ہیں۔ بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ہے،اسٹیل ساز کمپنیوں نے سریے کی فی ٹن قیمت میں 6 ہزار سے 7 ہزار روپے کمی کردی ہے


۔تفصیلات کے مطابق  سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے لے کر2 لاکھ 33 ہزار روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق ڈالرمہنگا اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں 2 سال سے فولاد اور لوہا مسلسل مہنگا ہورہا تھا، اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔بال پین اور بجلی کے سامان سے لے کر اونچی اونچی عمارات اور بحری جہازوں تک میں لوہے کا استعمال لازمی ہے۔پاکستان میں لوہے اور فولاد کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی شعبے کی لاگت میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کا براہ راست اور بالواشطہ طریقے سے ملک کے عوام پر ہی بوجھ بڑھ رہا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال جون میں پشاورسمیت صوبہ بھر میںعمارتی میٹریل کے نرخوں کوپرلگ گئے،تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمنٹ کی بوری ایک ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ہول سیل مارکیٹ کے مطابق دوماہ میں سیمنٹ کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں چھ سو روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔ایک ہفتہ قبل سیمنٹ بوری کی قیمت نوسو روپے تھی جواب ایک ہزار ہوگئی ہے۔سیمنٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے ٹھیکیداروں اورعام لوگوں نے گھروں کی تعمیر روک دی ہے۔دوسری جانب سریاکاایک ٹن جومارچ میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے تھا اب دولاکھ 35ہزار تک پہنچ چکا ہے۔اسی طرح دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔















حوالہ

اشتہار

اشتہار