ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

 

ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ملک بھر میں ڈالر سستا ہونے کے بعد کارساز کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ، سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں نوے ہزار روپے سے ایک لاکھ ایک لاکھ ننانوے ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔


جس کے بعدآلٹو وی ایکس کی قیمت میں نوے ہزار روپے کی کمی کے ساتھ17 لاکھ89 ہزار روپے سے 16 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب جاپانی کمپنی ٹویوٹا کورولا کی قیمتوں میں 15اگست 2022ء سے اپنی مختلف برانڈز کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے اسکے مطابق کرولا 1.6ایم /ٹی کی 14اگست تک کی قیمت جو 48لاکھ 99ہزار روپے تھی‘ 15اگست کو 3لاکھ 30ہزر روپے کم کر کے 45لاکھ 69ہزار روپے کر دی ہے۔ یہ تمام قیمتیں ایکس فیکٹری ہیں۔دریں اثنا جولائی کے مہینے میں 7 لاکھ 60 ہزار سے31 لاکھ 60 ہزار روپے قیمت کے زبردست جھٹکے کے بعد انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ڈالر کے مقابلے روپے کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر میں آئی ایم سی کہا کہ ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 30 ہزار سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی جارہی ہے،اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی،اسی طرح ٹویوٹا ہائی لکس ریو اور فارچیونر کی قیمتوں میں بالترتیب 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے 8 لاکھ 20 ہزار سے روپے اور 9 لاکھ 10 ہزار روپے سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی



۔مزیں برآں کرولا 1.6 ایم ٹی، اے ٹی اور یو پی ایس پی ای سی کی نئی قیمتیں 45 لاکھ 69 ہزار 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 52 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، جبکہ سی وی ٹی 18، ایس آر اور ایس آر بلیک ماڈلز کی قیمتیں اب 52 لاکھ 69 ہزار، 57 لاکھ 9 ہزار اور 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔


سرکلر کے مطابق یارس ایم ٹی 1.3 کی نئی قیمت 35 لاکھ 39 ہزار، سی وی ٹی 37 لاکھ 69 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 37 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 39 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.5 کی قیمت 40 لاکھ 9 ہزار اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمت 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔


اس کے علاوہ ریو 2.8 ایم ٹی کی قیمت 91 لاکھ 69 ہزار، آٹو 2.8 ایم ٹی 96 لاکھ 9 ہزار، فائیو آٹو اینڈ روکو بالترتیب ایک کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔


ساتھ ہی ساتھ فارچیونر 2.7 جی کی قیمت کم ہو کر ایک کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے، 2.7 وی کی ایک کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار، سگما 4 کی ایک کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار اور لیجنڈر کی نئی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
















حوالہ

اشتہار

اشتہار