سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

 

سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پیر سے صبح 9بجے فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ 5دسمبر سے20دسمبر تک بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 04/22کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئرلائن کو آگاہ کردیا گیا ہے،رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا،پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائن سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں ردوبدل بھی کیا جائے گا۔

اشتہار

اشتہار