پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

 

پاکستان میں ممکنہ طور پر ماہ رمضان کا پہلا روزہ 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوگا۔


متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی ادارے کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ممکنہ طور پر پہلا روزہ 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے سے کم ہوگی اس لئے 23 مارچ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔


الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ رمضان کا چاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔ بدھ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔


موسمیاتی ادارے کے سربراہ ابراہیم الجروان نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر طلوع ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا۔ سورج غروب ہونے کے تقریبا 22 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ عید کاپہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال رمضان کے پہلے اور آخری روزے میں تقریبا 40 منٹ کا فرق ہوگا۔ پہلا روزہ آخری روزے کے مقابلے میں چھوٹا اور آخری روزہ لمبا ہوگا۔ پہلا روزہ تقریبا  12گھنٹے 16منٹ اور آخری روزہ  12 گھنٹے 54 منٹ کا ہوگا۔










حوالہ

اشتہار

اشتہار