محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ، ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہا ہے کہ طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم آج صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں 50 سے 60 کلومیٹر اور کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں، ماہی گیر آج 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔اس کے علاوہ کمشنرکراچی نے بھی ماہی گیروں اور عام شہریوں کی سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔