احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟

احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟
احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا  کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔

احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟
حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی کینٹین میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزوں پر کھانا اور گلاس ویسے کے ویسے رکھے ہیں۔

احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟
 جیسے سب کچھ اچانک رک گیا ہو۔ طیارے کا ایک بڑا حصہ ہاسٹل کی عمارت میں پھنسا ہوا بھی نظر آ رہا ہے۔

احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟
یاد رہے کہ احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے میں سوار تمام 242 افراد، جن میں 230 مسافر اور 12 عملے کے افراد شامل ہیں، ہلاک ہو گئے، طیارے میں مختلف ملکوں کے شہری موجود تھے، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی تھی۔

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us