راولپنڈی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری، میگا پروجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

Great news for the citizens of Rawalpindi, mega project nears completion
وفاقی دارالحکومت  کے جڑواں شہر  میں رہنے والوں کے لیے ایک میگا منصوبے کی بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ 90 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جسے 15 جون تک ٹریفک کے لیے کھولنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔اس میگا پراجیکٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔

ذرائع کے مطابق 38.6 کلومیٹر طویل رنگ روڈ روٹ کی مکمل کارپیٹنگ کا کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ اور چکری کے چاروں انٹرچینجز بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔جی ٹی روڈ بانٹھ انٹرچینج سے داخل ہونے والی ٹریفک کو ٹھلیاں انٹرچینج کی تکمیل کے بغیر ہی موٹر وے سے منسلک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل چوتھی مرتبہ دی گئی ڈیڈ لائن پر ہونے جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں اب صرف 5 سے 7 فیصد تعمیراتی کام باقی رہ گیا ہے جس میں ڈرینیج سسٹم کی تکمیل اور تزیین و آرائش کے امور شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ٹھلیاں انٹرچینج کو فیز ٹو کا حصہ بنایا گیا ہے اور اسے بعد میں مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے گا۔ ٹھلیاں براڈ بیسڈ انٹرچینج کے لیے مزید اراضی کے حصول کا عمل بھی جاری ہےمنصوبے کی مجموعی لاگت 46.64 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب رنگ روڈ کے اطراف انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی پڈمک فورم سے منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے، تاہم اس منصوبے کی حتمی منظوری کا فیصلہ پنجاب اسمبلی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔تاجر برادری نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو شہر کی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے اس کی تکمیل کو کاروباری سرگرمیوں اور ترقی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us