آج مغرب کے بعد آسمان پر نایاب فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا

A rare astronomical sight will be seen in the sky after sunset today.
آسمان پر دلچسپی رکھنے والوں کے لیے 9 جون کی شام ایک شاندار اور نایاب فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب سیارہ زہرہ اور سیارہ مشتری مغربی افق پر ایک دوسرے کے بے حد قریب نظر آئیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس مظہر کو "قران" (Conjunction) کہا جاتا ہے جس میں دو سیارے زمین سے دیکھنے پر بہت قریب دکھائی دیتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ان کے درمیان کروڑوں کلومیٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔

یہ دلکش منظر 8 اور 9 جون کو اپنے عروج پر ہوگا، جب دونوں سیارے تقریباً 1.5 سے 2 ڈگری کے فاصلے پر نظر آئیں گے جو کہ دوربین کے بغیر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق زہرہ، جو رات کے آسمان کا سب سے روشن سیارہ ہے، اور مشتری، جو دوسرے نمبر پر روشن ہے، صاف موسم کی صورت میں آسانی سے نظر آئیں گے۔ یہ دونوں سیارے غروب آفتاب کے بعد تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے تک مغربی سمت میں دکھائی دیں گے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ شمالی نصف کرے میں 2028 تک زہرہ اور مشتری کا سب سے قریبی ملاپ ہوگا، جس کے باعث اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔مزید برآں، اسی دوران سیارہ عطارد بھی ان کے نیچے نظر آ سکتا ہے، جبکہ یہ منظر برج جوزا کے قریب وقوع پذیر ہوگا، جہاں پولکس اور کاسٹر ستارے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے غروب آفتاب کے فوراً بعد مغربی آسمان کا رخ کریں، کیونکہ یہ ایک آسانی سے نظر آنے والا فلکیاتی مظہر ہے جس کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں۔





حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us