ایوی ایشن اینالٹکس کمپنی سیریم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی سعودیہ ایئرلائن مئی میں روانگی اور آمد کے وقت کی پابندی میں تمام دنیا میں اول نمبر پر ہے۔اس سال ایئرلائن کو یہ دوسرا بڑا آپریشنل اعزاز ملا ہے۔قبل ازیں سیریم کے مطابق سعودیہ ایئرلائن جنوری 2025 میں آمد کے وقت کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر تھی۔
سعودیہ ایئرلائن مملکت کی اولین اور قدیم ترین ایئرلائن ہے جو 1945 میں قائم کی گئی۔سیریم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سعودیہ نے مئی میں بروقت روانگی کی 92.30 فیصد شرح اور بروقت آمد کی 90.12 فیصد شرح پوسٹ کی۔ یہ نتائج چار براعظموں میں 100 سے زیادہ مقامات کے نیٹ ورک پر چلنے والی 13,600 سے زیادہ پروازوں پر مبنی تھے۔