وفاقی وزیر تعلیم کی صحت سے متعلق افواہیں! شفقت محمود کہاں ہیں اور انکی طبیعت کیسی ہے؟

 


اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ شفقت محمود کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے باعث ان کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام دوستوں کو جو میری صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے صحت کے حوالے سے مسئلہ ہوا تھا جس کا علاج ہوچکا ہے اور اب میں ٹھیک ہوں۔





Ref

اشتہار

اشتہار