ڈاکٹر عامر لیاقت اور ٹریفک پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

 



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اور ٹریفک پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، ٹریفک اہلکار نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی شارع قائدین پر ٹریفک پولیس اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت میں تلخ کلامی ہو گئی ،عامر لیاقت کاکہناہے کہ پولیس اہلکار کورونا ویکسین کارڈ چیک کرنے کے بہانے رشوت وصول کررہے ہیں،ویڈیو میں عامر لیاقت کو پولیس اہلکار پر برہم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ایس او پولیس کاکہناہے کہ عامر لیاقت نے اہلکار یاسر پر ویکسین کے نام پر رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگایاہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیاہے اور فیروزآباد تھانے میں عامر لیاقت حسین کے خلاف درخواست دیدی،فیروز آباد ٹریفک سیکشن نے عامر لیاقت حسین کے خلاف تھانے میں روزنامچہ انٹری کرادی، ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ دیکھتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں۔ ادھر ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اپنے حلقے میں پولیس کی دادا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤن میں۔ان کاکہناتھا کہ پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے۔ اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں ۔۔۔پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے ۔





Ref

اشتہار

اشتہار