جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی, اطالوی حکومت کا اعلان

Anyone can catch as many goats as they want, the Italian government announced
اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کوشش کررہے ہیں۔

 جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی، اس چھوٹے سے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریبا 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر میئر نے adopt a goat کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔

میئر ریکارڈو کا کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہو گی جبکہ 17 ڈالر سٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہونگے، اس کے بعد وہ جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے، اس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں، تاہم میئر نے یہ آفر بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کیلئے نہیں کی۔ 
حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد سے شہری کو پکڑی گئیں اپنی تمام بکریاں 15 دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہونگی۔




اشتہار

اشتہار