آئی ایم ایف سے چند روز کیلئے قیمتیں کم کرنے کا معاہدہ کیا گیا

 

آئی ایم ایف سے چند روز کیلئے قیمتیں کم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ، تہلکہ خیز انکشاف


لاہور( این این آئی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہوائیں چل رہی ہیں،دوسری جانب ہمارے سیاسی مخالفین بند کمروں میںووٹوں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں، ان کی قیادت میدان میں نظر نہیں آرہی ،حکومت نے 100روپے فی لیٹر تیل کی قیمت بڑھانے کے بعد 18روپے فی لیٹر کمی کی،

آئی ایم ایف سے تحریری طور پر معاہدہ کیا گیا کہ چند روز کے لئے ہمیں مہلت دی جائے پھر قیمت دوبارہ بڑھائیں گے اور ٹیکس لگانا شروع کر دیں گے۔ وہ ضمنی انتخابات میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی حمایت حاصل کرنے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ عوام احمق ہیں،آپ چور دروازے سے حکومت میں آئے یہ پوری قوم پر عیاں ہے ،یہ انتخاب مسلط شدہ حکومت کا فیصلہ کرے گا،اگر دھاندلی ہوئی تو قوم کو پر امن رکھنے کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے ،تمام انتظامیہ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قوانین پڑھ کر پولنگ کمرے میں بیٹھیے گا،اب شرارت کی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں انشااللہ جمہوری اقدار کی جیت ہو گی ،اب فیصلہ بند کمروں یا واشنگٹن میں نہیں ہو گا حلقوں میں ہو گا،اسٹیبلیشمنٹ کا ہمیشہ سیاست میں ایک اہم کردار رہا ہے ،انہوں نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے تو اب وہ نیوٹرل ہی رہیں،اب یہ فیصلہ عوام پر چھوڑیں عوام بہت سمجھدار ہیں،عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں،ہمیں کہا گیا ہے کہ وہ نیوٹرل ہی رہیںگے،انتظامیہ کا جو کردار رہا وہ کوئی قابل تعریف نہیں،جو افسران اس میں ملوث ہیں ان کو جواب دینا ہو گا،اگر تمام ادارے عوام کی رائے کا احترام کریں تو معاملات ٹھیک رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر اشرفی صاحب کا ہمیشہ ایک ہی فیصلہ رہا ہے کہ وہ اقتدار کے ساتھ رہتے ہیں۔









اشتہار

اشتہار