شہباز گل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

شہباز گل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی/آن لائن)ڈاکٹر شہباز گِل نے تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر بھہول اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا، خط میں چیف جسٹس سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی۔


واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری سمیت مرکزی قیادت شریک ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز گِل کیس سے متعلق عدالتی کارروائی پر بابر اعوان نے بریفنگ بھی دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمیناور سابق وزیر عظم عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کے فوج سے متعلق متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ شہباز گل “غلط” تھےاور انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔نجی چینل پر ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھاکیونکہ یہ فوج کو اکسانے کے زمرے میں آتا ہے اور یہ بالکل درست ہے کہ ہم فوج کو ایک مضبوط ادارے کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔



دریں اثنا وفاقی کابینہ نے شہباز گل کے ریمارکس پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے عمران خان کی زبان قرار دے دیا ،جبکہ ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق ایجنڈا آئٹم ایک بار پھر موخر کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔


جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا معاملہ بھی مؤخر کردیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شیری رحمان نے موسمیاتی تبدیلیوں اور آبی صورت حال پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں پانی کم ہو گیا ہے، پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا ہمیں اپنے منصوبوں کی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی، ہمیں بروقت اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔


شیری رحمان نے کہا کہ دنیا میں بڑے ڈیمز کا رجحان کم اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا رجحان بڑھ رہا ہے، بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لئے بڑی تعداد میں فنڈز درکار ہوتے ہیں،ہمیں اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹے ڈیمز بنانے چاہیے۔وفاقی کابینہ نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غورت کیا ،


کابینہ نے شہباز گل کیریمارکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عمران خان کی زبان قرار دیا۔کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ ملک اداروں کے خلاف مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اداروں میں تقسیم ڈالنے والے ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے۔اجلاس کے دوران حکومت کی اتحادی جماعتوں کے وزرائ� نے پیٹرول کی


قیمت میں حالیہ اضافہ واپس لینے کی اپیل کی۔اتحادی جماعتوں کے وزرائ� کا مؤقف تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام میں تشویش کاباعث ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے۔وفاقی کابینہ نے ای سی وی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔















حوالہ

اشتہار

اشتہار