ملتان(این این آئی)این اے157ملتان میں فاطمہ جناح کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ،2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں خیال رہے کہ زین قریشی کی خالی نشست پر موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دیدی
