پی آئی اے پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری۔

پی آئی اے پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری۔

 

  قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کرایوں پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان والے دن سفر کرنے والے مسافروں کے لئے پی آئی اے نے کرایوں پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ 

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق 23 مارچ کو تمام اندرون ملک فلائٹس پرمسافروں کو ٹکٹس پر 10 فیصد رعایت ہوگی۔ یہ سہولت صرف 23 مارچ کے دن کے لئے  ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے یوم پاکستان پر اپنے مسافروں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن معاف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کے قیدیوں پر نہیں ہوگا

سزا میں کمی کا اطلاق دو تہائی سزا پوری کرنے والے قیدیوں پر ہوگا۔














اشتہار

اشتہار