عمان کی ویزا فری انٹری سے ملکی سیاحت کو فروغ ملنے لگا۔

عمان کی ویزا فری انٹری سے ملکی سیاحت کو فروغ ملنے لگا۔
 

مسقط  خلیجی سلطنت عمان کی جانب سے غیرملکیوں کے لیے ویزا فری انٹری آفرز سے ملکی سیاحت کو فروغ ملنے لگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق عمان میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ 103 ممالک کے لوگوں کے لیے بغیر ویزا کے داخلے کو کھولنا ہے، 103 ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزہ فری انٹری میں 14 دن کی توسیع کا فیصلہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اہم ثابت ہوا ہے، یہ فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو مخصوص ضوابط اور شرائط کے مطابق ویزا فری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔
قومی مرکز برائے شماریات اور معلومات (NCSI) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ 2022ء میں عمان میں 2.9 ملین سیاح آئے، اس طرح 2021ء کے مقابلے 2022ء میں سیاحوں کی تعداد میں 348 فیصد اضافہ ہوا، سیاحوں کی آمد میں اضافے سے 3 اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی آمدنی جنوری 2023ء کے آخر میں 50.8 فیصد بڑھ کر 2022ء کی اسی مدت کے مقابلے 20.79 ملین عمانی ریال تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2022ء کے اسی عرصے کے دوران 40.9 فیصد کے مقابلے میں قبضے کی شرح میں 31.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 53.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ 3 اور 5 سٹار ہوٹلوں کے مہمانوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 313 رہی، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں جنوری 2023 کے آخر تک 65 فیصد کا اضافہ ہے۔ رائل عمان پولیس کے اہلکار نے بتایا ہے کہ سیاحت کے مقاصد کے لیے بھارت بڑی مارکیٹ رہا، ہندوستانی سیاح ان 30 ممالک میں شامل ہیں جنہیں آمد پر داخلے کی اجازت ہے، بشرطیکہ ان کے پاس امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، شینگن کا داخلہ ویزا ہو، یا پھر جاپان یا GCC ممالک میں سے کسی ایک کا رہائشی اجازت نامہ رکھتے ہیں، رہائشی / ورک پرمٹ ان پیشوں میں سے ایک ہونا چاہئے جو عمان کی حکومت سے منظور شدہ ہیں۔
بھارت کے علاوہ دیگر 29 ممالک میں آرمینیا، آذربائیجان، ایل سلواڈور، کوسٹا ریکا، نکاراگوا، ہونڈوراس، البانیہ، لاؤس، کرغزستان، میکسیکو، ویت نام، بھوٹان، گوئٹے مالا، بیلاروس، کیوبا، پاناما، پیرو، تاجکستان، ازبکستان، ترکستان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، قازقستان، مالدیپ، اردن، تیونس، الجزائر، موریطانیہ، مراکش اور مصر شامل ہیں۔
آر او پی اہلکار نے مزید کہا کہ 103 ممالک کے سیاحوں کے لیے 14 دن سے زیادہ قیام کرنے کا آپشن موجود تھا، مخصوص مدت کے بعد ممالک کے مسافروں کو ایک ماہ کی مدت کے لیے 20 سمانی ریال کی فیس کے ساتھ ای ویزا کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگی، وہ ایک سال کے لیے ملٹی انٹری ویزا کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ ہر دورے پر ان کا قیام ایک ماہ سے زیادہ نہ ہو، اس کے لیے کچھ شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
جن بڑے ممالک کے شہریوں کو عمان میں 14 دنوں کے لیے بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ہے ان میں پرتگال، سویڈن، ناروے، اٹلی، بلغاریہ، سوئٹزرلینڈ، کروشیا، ہنگری، سربیا، جارجیا، ڈنمارک، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، بیلجیم، رومانیہ، سلووینیا، فن لینڈ، لکسمبرگ، مالٹا، موناکو، قبرص، یوکرین، سپین، جمہوریہ چیک، آسٹریا، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، سلوواکیہ، فرانس، نیدرلینڈز، وینزویلا، کولمبیا، یوراگوئے، پیراگوئے، ارجنٹائن، برازیل، جاپان، تھائی لینڈ جنوبی افریقہ، روس، چین، امریکہ، ترکیہ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، ایران، آسٹریلیا، انڈونیشیا، تائیوان، کینیڈا، ملائیشیا، اور سنگاپور شامل ہیں۔
















اشتہار

اشتہار