پرانے گھر سےہزاروں ڈالر کی ریزگاری برآمد

Thousands of dollars worth of junk recovered from old house

کیلیفورنیا کے ایک خاندان کو پرانے گھرسے صفائی کے دوران سکوں سے بھری تھیلیاں ملی ہیں اور جب ان کا اندازہ لگایا گیا تو وہ دس ہزارڈالر کے برابرتھے۔

شمالی کیلیفورنیا کے جان ریئس اپنی بیگم کے ساتھ اپنےلاس اینجلس اپنے سسر کے پرانے مکان صفائی کے لیے پہنچے تو ایک کونے میں انہیں کپڑے کی درجنوں تھیلیاں ملیں۔ ابتدائی اندازے کے مطابق ان سکوں کی قیمت کم ازکم دس ہزار ڈالر تک یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

بینک سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار!! اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

اہلِ خانہ کے مطابق یہ گھر 1900 کے قریب بنایا گیا تھا اور جان کے سسر فرٹز نے قائم کیا تھا جو جرمنی سے نقل مکانی کرکے امریکا آئے تھے۔ ان کی وفات کے بعد یہ گھر خالی رہا۔

پرانے گھر سےہزاروں ڈالر کی ریزگاری برآمد

جان نے اس مکان کو صاف کرکے بحال کرنے کی پوری کوشش کی جو ناکام رہی۔ لیکن صفائی کے دوران تھیلیاں برآمد ہوئی جن میں تانبے کے سکے موجود ہیں۔ لیکن اس سے پہلے گھرمیں کئی مقامات پر سکے برآمد ہوئے جبکہ چھوٹے ڈبوں سے بھی ریزگاری ملی ہے۔

جان نے اس مکان کو صاف کرکے بحال کرنے کی پوری کوشش کی جو ناکام رہی۔ لیکن صفائی کے دوران تھیلیاں برآمد ہوئی جن میں تانبے کے سکے موجود ہیں۔ لیکن اس سے پہلے گھرمیں کئی مقامات پر سکے برآمد ہوئے جبکہ چھوٹے ڈبوں سے بھی ریزگاری ملی ہے۔

تھیلوں میں اکثر سکے تانبے کے ہیں اور ایک کمپنی سے رابطہ کیا تو اس نے تمام سکوں کی مالیت کی 8 فیصد فیس کا تقاضہ کیا۔ ساتھ ہی کچھ بینکوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ سکے اتنے زیادہ ہیں کہ ان کے لاکر میں جگہ موجود نہیں۔

 تاہم بعض ماہرین نے کہا ہے کہ شاید ان میں کوئی یادگار و نایاب سکہ ایسا بھی مل جائے جس کی مالیت خود لاکھوں ڈالر میں ہوسکتی ہے۔ تاہم انفرادی طور پر ہرسکے کو دیکھنا کسی امتحان سے کم نہیں۔اب خاندان نے ایک ویب سائٹ پر تمام سکے 25 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کا اشتہار لگایا ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us