یوٹیوب سے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یوٹیوب سے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

یوٹیوب سے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں کمپنی کی جانب سے ’وِڈکون‘ میں اعلان کیا گیا کہ پلیٹ فارم گوگل کے ایریا 120 اِنکیوبیٹر کی مصنوعی ذہانت کی ڈبنگ سروس ’الاؤڈ‘ کو ساتھ ملانے جا رہا ہے۔

طیارے پر بجلی گرنے کا منظر کیمرے نے محفوظ کرلیا


الاؤڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ آلہ ویڈیو کو پہلے ٹرانسکرائب کرتا ہے اور صارف کو ٹرانسکرپشن پیش کرتا ہے تاکہ اس کو دیکھا اوراس میں ترمیم کی جاسکے۔ بعد میں اس ٹرانسکرپشن کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتا ہے اور ڈبنگ ہو جاتی ہے

یوٹیوب کی جانب سے یہ ٹول آزمائش کے لیے سیکڑوں تخلیق کاروں کو پیش کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی، اسپینش اور پرتگالی زبان میں موجود ہے۔ جبکہ دیگر زبانیں جلد متعارف کرا دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محدود زبانوں کے باوجود الاؤڈ تخلیق کاروں کی بڑھتی تعداد کو اپنی ویڈیوز دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔



اشتہار

اشتہار