تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو لیول کر کے ہی پلیئنگ فیلڈ ہو سکتی ہے ، فیصل واوڈا

The playing field can be leveled only by leveling the leaders of all political parties, Faisal Vawda

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا 24کروڑ عوام میں حکومت کیلئے 700قابل لوگ نہیں مل سکتے۔   ہم نیوز کےپروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی”میں فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو لیول کر کے ہی پلیئنگ فیلڈ ہو سکتی ہے۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، امریکا کا ویزے کے حوالے سے اہم اعلان

انہوں نے کہا کہ ملک میں کبھی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے، باہر سے زیادہ ملک کے اندر دشمن موجود ہیں جنہوں نے لوٹ کر کھایا، تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز ایکسپائرڈ ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو معاونین نے پھنسایا، چیئرمین پی ٹی آئی کے تمام معاونین ایک، ایک کر کے چھوڑ گئے ،ملک میں آئین و جمہوریت اور قانون کہاں ہے ؟۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us