حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا۔

The government announced a holiday.

 پنجاب حکومت کا عام تعطیل کا اعلان، نگران صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 

واشنگٹن بھی نہیں بچے گا!!۔

وفاقی حکومت کے احکامات کی تعمیل میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبرکو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے 9 نومبر کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ 

جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل ہوگی۔

مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں مرکزی بینک کی تمام برانچز اور نجی بینک بند رہیں گے۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us