سموگ سے بچاﺅ: پنجاب میں آج سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Prevention from smog: Smart Lockdown in Punjab today

سموگ کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 10 اضلاع میں آج بروز ہفتہ لاک ڈاؤن ہو گا۔

سابق وزیرخارجہ انتقال کرگئے۔

لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اضلاع میں ہفتے کے روز نقل و حرکت محدود ہوگی۔

 تمام سرکاری اور نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز کی اجازت ہوگی جبکہ بازار، دکانیں، جم، سینما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔

دوسری جانب چند دن قبل ہونے والی بارش کے بعد سے لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، صوبائی دارالحکومت کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جہاں گزشتہ صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 374 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ بدھ کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں ہفتے کے روز سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور کاروباری مراکز کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے فیصلے ہوئے تھے۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us