اسپاٹی فائے کا دنیا بھر سے 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان

Spotify announced to lay off 1500 employees worldwide

میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی “اسپاٹی فائے” نے دنیا بھر سے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق “اسپاٹی فائے” کمپنی نے اعلان کیا کہ ملازمت سے نکالنے جانے والے افراد 5 مہینے تک اپنی تنخواہیں اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔

سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز کیلئے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دئیے

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے ملازمین کو لکھے خط میں کہا کہ کمپنی نے دنیا بھر سے اپنے 17 فیصد اسٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملازمین کو نکالنے کا آغاز فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں کمپنی سے 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جبکہ ایک ہزار 500 ملازمین کو پورے سال میں فارغ کیا جائے گا۔کمپنی کے سی ای او نے ملازمین کے کام کی تعریف کی اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کرنا پڑ رہا تھا تاہم ملازمین کو 5 ماہ تک تنخواہ اور دیگر تمام مراعات دی جائیں گی۔انہوں ںے کہا کہ مالی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کرنا پڑ رہا ہے۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us