بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنےکی دھمکی

Botswana's president threatens to send 20,000 elephants to Germany
 جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی لگانے کے خدشے کے بعد افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دی۔جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوٹسوانا کے صدر موکویٹسی ماسیسی نےکہا کہ ٹرافی ہنٹنگ ہاتھیوں کی تعداد کو ایک حد میں رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور اس پر پابندی لگانے سے صرف مقامی لوگوں کی غربت میں ہی اضافہ ہوگا۔

 خیال رہےکہ دنیا میں ہاتھیوں کی کل تعداد کا ایک تہائی  بوٹسوانا میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے، جبکہ بوٹسوانا پہلے ہی دیگر ممالک یعنی انگولا کو 8 ہزار جب کہ موزمبیق کو 500 ہاتھی بھیج چکا ہے اور ہاتھیوں کا تحفہ اب جرمنی کو بھی دینا چاہتا ہے۔ 
بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنےکی دھمکی
  جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی کے اشارے کے بعد بوٹسوانا کے صدر نے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ جرمنی کو بھی تحفے میں ہاتھی بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہاتھیوں کے درمیان رہنا کیسا ہے۔



اشتہار

اشتہار