سلوٹوں کا ڈر ختم، اب ذاتی استری جیب میں لے کر گھومیں

No more fear of sloths, now go around with a personal iron in your pocket
عام طور پر روزمرہ زندگی میں جہاں انسان اپنے کپڑوں کی سلوٹیں دور کرنے کے لیے پریشان رہتا ہے، وہیں استری کی پریشانی بھی انسان کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی استری نے دھوم مچا دی ہے، جو کہ سائز میں کافی چھوٹی ہےاس چھوٹی اور سفری سہولت کے لیے استعمال کی جانے والی استری کی بناوٹ کچھ اس طرح کی ہے کہ اسے باآسانی بیگ میں سما سکتی ہے، جبکہ اسے بڑی جیب والی کمیز یا پتلون میں بھی رکھا جا سکتا ہے، تاہم اس پر مشکل بھی ہو سکتی ہے۔

کمپنی تھیوری کی جانب سے ٹریول آئرن منی کے نام سے یہ استری متعارف کرائی گئی ہے، جو کہ خاص کر سفری سہولت کے طور پر پیش کی گئی ہے۔گیلے اور سوکھے ہوئے کپڑوں کو استری کرنے کی غرض سے اسے کارآمد لایا جا سکتا ہے۔جبکہ کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ استری 30 سیکنڈز میں ہیٹ فراہم کر دیتی ہے، جس سے کپڑے جلد از جلد استری ہو جاتے ہیں۔

جبکہ اسی استری میں موجود واٹر اسپرے بٹن اس کی کوائلٹی کو بڑھا دیتا ہے، اس استری کا درجہ حرارت 150 ڈگری تک جا سکتا ہے۔اس استری کی بناوٹ ٹرائی اینگل شیپ کی ہے، جبکہ اس میں موجود ٹائٹانم پینل حفاظت اور ڈیور ایبلٹی کو یقینی بناتا ہے۔دوسری جانب اس استری کو 800 واٹس پر آپریٹ کیا جاتا ہے، جبکہ 220 سے 240 والٹس کی مطابقت بھی رکھتا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ استری 2 سال کی مینوفیکچر وارنٹی کے ساتھ خریدی جا سکتی ہے۔تاہم یہ استری بھارتی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے جو کہ فلحال پاکستان میں میسر نہیں ہے، اس کی قیمت آن لائن ویب سائٹ کے مطابق 40 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 11 ہزار سے زائد کی رقم بنتی ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us