عرب ممالک کا یورپی یونین طرز پر مشترکہ ویزا جاری کرنے کا اعلان

Arab countries announced to issue a common visa on the European Union style
عرب ممالک کا سیاحت کے فروغ اور معیشت کے دیگر راستوں کو کھولنے کیلئے یورپی یونین طرز پر مشترکہ ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک بھی یورپ کے مشترکہ ویزا شنگن کی طرز پر اپنا مشترکہ ویزا لانے جا رہے ہیں اور خلیجی ممالک کا یہ مشترکہ ویزا رواں سال دسمبر تک متوقع ہے، یہ مشترکہ ویزا جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگا۔

 جی سی سی ممالک میں مقیم غیر ملکی مشترکہ ویزا حاصل کرکے کونسل کے تمام رکن ممالک کا سفر کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق زیر غور تجویز پر عمل در آمد ہونے پر اقامہ ہولڈرز کو خلیجی ممالک کے سفر میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی،مشترکہ ویزا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا جائے گا،خلیجی ممالک میں سیاحت کا رجحان بڑھتا جار ہا ہے جبکہ جی سی سی ممالک کی حکومتیں بھی اس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔ 
سعودی عرب نے اس سے قبل جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈروں کو آن لائن وزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔



اشتہار

اشتہار