بھارت میں موسلادھار بارش، 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Heavy rains in India, 133-year-old record broken
بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بینگلورو میں جون میں ہونے والی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینگلورو میں گزشتہ روز بادل ایسے برسے کہ ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا، گزشتہ روز بینگلورو میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسنے والے بادلوں نے جون میں بارش کا 133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بینگلورو میں 16 جون 1891 کو 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب بھارتی محکمہ موسیات نے بینگلورو کیلئے الرٹ جاری کردیا اور آئندہ 3 روز میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
 بھارت کی بعض ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو جاری ہے اور ہیٹ سٹروک سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us