سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

Ban on display of weapons in Sindh for 90 days
سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے ،نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا۔گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر انجام دیتے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے،غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی،تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی اپنی حدود میں اس حکم کی خلاف ورزی کے بارے میں محکمہ داخلہ کو 15 روز میں رپورٹ بھیجیں گے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us