افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا

The plane of the vice president of the African country of Malawi has gone missing
مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔   میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے صبح 9:17 بجے روانہ ہوا اور  صبح 10:02 بجے مززو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تا ہم   طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا ۔طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤ لوس کلاؤس  سمیت 10 افراد سوار ہیں۔ 
ملاوی کے صدر اور کابینہ کے دفتر  سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ کے ریڈار سے دور جانے کے بعد سے ہوا بازی کے حکام کی طرف سے اس سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں لیکن طیارے کی تلاش  کی کارروائیاں جاری ہیں۔



اشتہار

اشتہار