رحیم یار خان: 25 ہزار کا تعویز لینے کے باوجود شادی نہ ہونے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا

Rahim Yar Khan: The young man reached the police station for not getting married despite taking a dowry of 25,000
رحیم یارخان میں مولوی سے 25 ہزار روپے کا تعویز لینے کے باوجود شادی نہ ہونے پر نوجوان مولوی کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ رحیم یار خان میں مولوی نے 25 ہزار لے کر شادی کا تعویز دی لیکن تعویز لینے کے باوجود 8 دن میں نوجوان کی شادی نہ ہو سکی، متاثرہ نوجوان مولوی کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔متاثرہ نوجوان نے پولیس کو درخواست دی کہ مولوی نے تعویذ دے کر 8 دن میں شادی ہونے کا وعدہ کیا، 4 ماہ ہوگئے شادی ہوئی نہ 25 ہزار روپے واپس ملے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کی شکایت پر تھانہ اقبال آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی سے 25 ہزار روپے برآمد کرکے نوجوان کے حوالے کردیئے، متاثرہ نوجوان نے رقم واپس دلوانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us