ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

The famous WWE wrestler announced his retirement
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے خاص ایونٹ منی ان دی بینک کا انعقاد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوا، جہاں جان سینا نے یہ اعلان کیا کہ 2025 میں وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کرنے کے دوران انہوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا مگر لوگوں کی محبت نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔ 47 سالہ جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے تھے اور انہیں ہر دور کے بہترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے، اپنے کیرئیر کے دوران وہ 16 بار ورلڈ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے جو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2025 میں ریسل مینیا بطور ریسلر ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے تھینک یو جان سینا کے نعرے لگائے جبکہ ریسلر نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، اس لکھا تھا کہ ’دی لاسٹ ٹائم از ناؤ‘۔جان سینا نے 2006 میں اداکار کے طور پر اپنا کیرئیر فلم دی میرین سے شروع کیا۔

اس کے بعد وہ متعدد فلموں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں فاسٹ اینڈ فیوریس 9، دی سوسائیڈ اسکواڈ اور ٹرین ورک قابل ذکر ہیں، 2018 سے وہ پارٹ ٹائم ریسلر کے طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای سے جڑے ہوئے ہیںم وہ قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے والے ادارے میک اے وش سے بھی منسلک ہیں اور اس حوالے سے ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہے۔
جان سینا نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us