رشوت کا الزام ثابت ، پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید

Alejandro Toledo, the former president of Peru, was sentenced to 20 and a half years in prison for bribery
رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیل کی تعمیراتی کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا ، الزام ثابت ہونے پر عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ الیجاندرو ٹولیڈو کینسر کے مریض ہیں اس لئے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے۔واضح رہے الیجاندرو ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے دوران پیرو کے صدر رہے ہیں۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us