زمین میں دھنسی بغیر ٹائر کی گاڑی جو چلتی بھی ہے مگر کیسے؟ ویڈیو وائرل

A car without tires sunk into the ground, but it still runs, but how? Video goes viral
زمین میں دھنسی گاڑی دیکھنے کے بعد لوگوں کے ذہن میں پہلا سوال یہ آیا ہوگا کہ یہ کار چلتی کیسے ہوگی؟ سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جو صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔یہ گاڑی اٹلی میں بنائی گئی ہے جس کا نام Carmagheddon ہے۔ حیران کن بات یہاں یہ بھی ہے اس نے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروا لیا ہے۔

 یہ دنیا کی سب سے چھوٹی ڈرائیو ایبل کار ہے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس گاڑی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ گاڑی زمین کی بجائے آدھی زیرِ زمین کے اندر دھنسی ہوئی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس منفرد گاڑی کی اونچائی صرف 23.4 انچ (59.5 سینٹی میٹر) ہے۔

گاڑی ساز نے رواں سال کے آغاز میں اس گاڑی کو ’Lo Show Dei Record‘ شو میں پیش کیا اور 100 میٹر تک اسے چلا کر دکھایا تھااس شو میں شریک شرکاء چھوٹی گاڑی کو سڑکوں پر رواں دواں دیکھ کر حیران ہوئے تھے۔



حوالہ 

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us