گھوٹکی میں بے زبان جانور کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سردار گڑھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے بے زبان جانور کے ساتھ ظلم کی انتہا کی۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بھینس کی زبان کاٹ دی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔