منڈی بہاءالدین: ماں نے دوسری شادی کی خاطر 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

Mandi Bahauddin: Mother kills 8-year-old daughter for second marriage
منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر دوسری شادی کی راہ میں بیٹی کو رکاوٹ سمجھ کر اسے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق الماس بی بی نامی خاتون نے اپنی 8 سالہ بیٹی کرن شہزادی کو ڈنڈے کے وار سے قتل کیا اور لاش کماد کی فصل میں پھینک دی۔ ابتدائی طور پر ملزمہ نے بچی کے اغوا کی جھوٹی رپورٹ درج کروائی، تاہم پولیس نے تحقیقات کے دوران اصل حقیقت سامنے لا دی۔

دورانِ تفتیش الماس بی بی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوبارہ شادی کرنا چاہتی تھی اور اپنی بیٹی کو اس میں رکاوٹ سمجھتی تھی۔ عید کے موقع پر مقتولہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک قریبی رشتہ دار کے گھر آئی ہوئی تھی اور عید کے دوسرے روز لاش برآمد ہوئی واقعے کی اطلاع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہےپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us