
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کردیے۔بریفنگ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرین نے کہا کہ اسرائیل نے رات بھر میں ایران میں 20 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، نشانہ بنائے گئے اہداف میں جوہری پروگرام کے صدر دفاتر شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق ہم نے ایران پر فضائی برتری حاصل کرلی ہے، ایران میں مشرق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جائے گی، ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کا کام جاری رہے گا۔