احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے

Ahmedabad plane crash: Former CM Vijay Rupani was on his way to London to meet his daughter
گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کے نتیجے میں اب تک 130 سے زائد ہلاکتوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور کم و بیش 100 مسافروں کا علاج قریبی اسپتالوں میں چل رہا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی بھی ایئر انڈیا کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس میں ان کے بھی شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ان کی حالت کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

68 سالہ وجئے روپانی طیارہ میں 2-ڈی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ وہ لندن میں اپنی صاحبزادی رادھیکا سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔ میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وجئے روپانی کی اہلیہ انجلی بین بھی گزشتہ 6 ماہ سے لندن میں ہیں اور روپانی انہیں واپس لینے بھی لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔راجکوٹ میں وجئے روپانی کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی خبر نے سب ہی کو پریشان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بہت فکر مند ہیں اور ٹی وی اور فون پر اَپڈیٹ دیکھ رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وجئے روپانی کے ساتھ کہیں کچھ برا نہ ہوا ہو۔حادثے کے شکار طیارے میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن اہلکاروں کے علاوہ 230 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں 169 ہندوستانی بتائے جا رہے ہیں جبکہ 53 مسافر کا تعلق برطانیہ سے تھا۔اس طیارے میں 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری بھی سوار تھے۔ زخمی مسافروں کو بچانے کے لیے مقامی انتظامیہ تگ و دو کر رہی ہے۔ برطانوی حکومت نے بھی متاثرہ برطانوی شہریوں کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔





حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us