حمل کے دوران نوجوان خاتون کی شکل و صورت تبدیل

A young woman's appearance changes during pregnancy
حال ہی میں چین میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ حمل کے دوران غیرمعمولی جسمانی تبدیلیوں کا واقعہ پیش آیا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔چین کی ایک نوجوان خاتون، لی وی، نے اپنی حمل کی پانچویں ماہ میں چہرے پر نمایاں تبدیلیاں محسوس کیں۔ ان کی ناک کا سائز بڑھ گیا اور صاف چہرے کی جگہ بوڑھے جیسا جھریوں بھرا چہرہ آگیا۔

لی وی نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو وہ پہچان نہیں پائیں۔ بعد کے مہینوں میں ان کے گالوں پر "حمل کے دھبے" نمودار ہوئے اور بازوؤں اور ٹانگوں میں سوجن آ گئی۔اگرچہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ یہ تبدیلیاں قدرتی ہیں لیکن لی وی نے اپنی خوراک میں چینی اور چکنائی کی مقدار تک کو کم کیا اور ورزش شروع کی تاکہ ان تبدیلیوں کو کم کیا جا سکے۔واضح رہے کہ حمل کے دوران خواتین کے جسم میں ہارمونز جیسے ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے چہرے پر سوجن، جلد کی رنگت میں تبدیلی اور دیگر جسمانی تبدیلیاں عام ہیں۔

A young woman's appearance changes during pregnancy
 تاہم، لی وی کے ساتھ ہونے والی تبدیلیاں غیرمعمولی تھیں جس کی وجہ سے یہ واقعہ خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔لی وی نے اپنی تصاویر اور تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جس سے بہت سے لوگوں نے ہمدردی کا اظہار کیا اور حمل کے دوران ہونے والی جسمانی تبدیلیوں پر بحث شروع ہو گئی۔ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہر خاتون کا حمل کا تجربہ منفرد ہوتا ہے، اور جسمانی تبدیلیاں مختلف ہو سکتی ہیں۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us