
بھارت کی مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ حنا خان نے اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی۔اداکارہ نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔حنا خان پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں، ان کے مشہور ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کسوٹی زندگی کی اور بگ باس میں شرکت نے انہیں سرحد پار بھی لاکھوں دلوں کا محبوب بنا دیا، وہ خطرات سے بھرپور رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
حنا اور راکی گزشتہ 13 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، مداح برسوں سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے تھے، آخرکار اس خوبصورت جوڑی نے سول میرج (عدالتی شادی) کے ذریعے اپنی محبت کو باضابطہ رشتے میں بدل دیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دونوں نہایت خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک نہایت جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں کہا کہ دو مختلف دنیاؤں سے نکل کر ہم نے محبت کی ایک کائنات تعمیر کی، ہمارے تمام فرق مٹ گئے، ہمارے دل یکجا ہو گئے۔