
بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں پر مقدمہ زمین کے تنازع پر درج کیا گیا ہے جس میں قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور حملہ جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حسین جہاں نے سوری کے وارڈ نمبر 5 میں ایک متنازع پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کیا، الزام عائد کیا گیا ہے کہ تعمیر کا کام روکنے کی کوشش پر حسین جہاں اور ان کی بیٹی نے دلیہ خاتون پر حملہ کر دیا۔
حوالہ