سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے سب کو چونکا دیا، ویڈیو میں ایک پیراگلائیڈر بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں ایک پیراگلائیڈر کو ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مگر بدقسمتی سے وہ دوسرے ہی لمحے بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گیا، ٹکر کے فوراً بعد ایک زوردار نیلی روشنی تاروں سے نکلی جس کے نتیجے میں پیراگلائیڈر نیچے دریا میں جا گرا۔واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ پیراگلائیڈر کو بروقت بچا لیا گیا، خوش قسمتی سے وہ اس خوفناک حادثے میں محفوظ رہا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔
ویڈیو کو ’فوکس نیوز ‘ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤںٹ پر شیئر کیا جس کو بعد میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز اور پیجز پر شیئر کیا جارہا ہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ کس مقام پر پیش آیا، تاہم ویڈیو نے عوام میں تحفظات کو جنم دیا ہے کہ پیراگلائیڈنگ جیسے خطرناک کھیلوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور پرواز کے دائرہ کار پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔