ویڈیو؛ مسجد کے باہر جان بوجھ کر چوہے چھوڑنے والا شخص حوالات میں بند

Video: Man who intentionally released rats outside mosque remanded in custody
 برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک قابل نفرت واقعہ پیش آیا جہاں ایک 66 سالہ جاہل شخص نے شہر کی ایک بڑی مسجد کے باہر جان بوجھ کر جنگلی چوہے چھوڑے، واقعہ کی ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایڈمنڈ فاؤلر نامی یہ شخص اپنی گاڑی کے پچھلے حصے سے چوہے نکال رہا ہے اور انہیں  مسجد  کے باہر چھوڑ رہا ہے تاکہ وہ عمارت کے اندر داخل ہو سکیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہے مسجد کی حدود میں داخل ہورہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے پر پولیس متحرک ہوئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا، کیونکہ اس کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا اور مسجد کی حرمت کو پامال کرنا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فاؤلر نے یہ عمل منصوبہ بندی کے تحت اور مسجد کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کیا۔عدالت نے ایڈمنڈ فاؤلر کے اس فعل کو خطرناک اور اشتعال انگیز" قرار دیتے ہوئے اُسے سزا کے طور پر18 ماہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔ 

استغاثہ کے مطابق، فاؤلر نے نہ صرف مسجد کی صفائی اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی بلکہ مسلم برادری کو ذہنی اذیت بھی پہنچائی۔شیفیلڈ گرینڈ مسجد کی انتظامیہ اور مقامی مسلم برادری نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت مذہبی منافرت پر مبنی تھی اور برطانیہ جیسے کثیرالثقافتی معاشرے میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کی حرکات کو روکا جا سکے۔ 



 حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us