حافظ آباد، 3افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں

Hafizabad: 3 people were killed and their bodies were burned in a car
حافظ آباد کے علاقے اسد اللہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی  حافظ آبادپولیس نے بتایا کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔تینوں مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us